9 نومبر 2020 - 18:44
اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کو 10 ماہ قید کی سزا

انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی و صحافتی حلقوں‌ نے اسرائیلی ریاست کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافتی حقوق کو دبانے کی سازش قرا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیل کی فوجی عدالت نے سینیر صحافی 26 سالہ مجاھد حمد اللہ مرداوی کو 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی و صحافتی حلقوں‌ نے اسرائیلی ریاست کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافتی حقوق کو دبانے کی سازش قرا دیا ہے۔

صحافی مرداوی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے جنوبی علاقے حبلہ سے ہے۔

اسیر کے والد نے بتایا کہ صہیونی عدالت نے ان کے بیٹے کاکئی ٹرائل کے بعد کیا گیا۔

مرداوی کو اسرائیلی فوج نے 23 ستمبر کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں‌ نے کچھ عرصہ قبل میڈیا اور تعلقات عامہ کے شعبے میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲